Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 21, 2016 12:30 pm views : 961

Location : F.B Area, Block 6

Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Media Talk
  • Urdu

راچی، شہر قائد  8سالوں سے تباہی کی شکل پیش کر رہاہے، میئر کراچی وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صفائی ستھرائی کے اختیارات لوکل گورنمنٹس کو حاصل ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں واقع ایک نجی اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور کراچی کے شہری ہونے کے ناطے اسے صاف کرنے کی جتنی ذمہ داری میری ہے اتنی ہی عوام کی بھی ہے۔
 
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان بچوں کی جانب سے شہر کی صفائی میں حصہ لینا شاندار اقدام ہے، ہم اداروں میں کرپشن کے خلاف ہیں اور یہ بچے اس معاشرے کو کرپشن فری معاشرہ بنائیں گے۔
میئر کراچی وسیم اختر  کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صفائی ستھرائی کے اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتے ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں لوکل گورنمنٹ کا گلہ دبا کر رکھا جاتا ہے، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ کے مکمل اختیارات نہیں ہیں، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر کو صاف کرنے کے لئے ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے چاہے ہمیں اختیارات دیئے جائیں یا نہ دیئے جائیں۔
میئر کراچی وسیم اختر  نے  مزید کہا کہ کراچی سے کچرے کو صاف کرنے کے لئے ہر سیاسی و مذہبی جماعت اور ہر طبقہ فکر کے لوگ میرے ساتھ ہیں اور ہم کسی ایک جماعت کے لئے نہیں بلکہ پورے شہر کے لئے کام کر رہے ہیں، لوگ ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے شہر کو صاف کرنے کی مہم میں ہمارا ساتھ دیں، ہم خود اس شہر کو صاف کریں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved