Dec 21, 2016 02:06 pm
views : 872
Location : Sindh Government BehBehani Hospital
Karachi- After Malir, Chikungunya virus spreads to other parts of City
کراچی ،چکن گنیا بے قابو ، مزید سات سو مریض ہسپتال داخل
کراچی میں چکن گنیا کے وار جاری ، ملیر سعود آباد ہسپتال میں مریضوں کی
آمد کا سلسلہ نہ تھم سکا ، کل سے اب تک مزید سات سو مریض رپورٹ ہوئے ،
بیماری نے سب سے زیادہ مدینہ کالونی ، لیاقت مارکیٹ اور کھوکھرا پار کو
متاثر کیا ۔
کراچی میں چکن گنیا کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہوگیا
ہے ۔ سعود آباد ہسپتال میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ نہ رک سکا ، آج بھی
زیادہ تر مریض تیز بخار اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچے ۔
چکن گونیا نے ملیر کے تین علاقوں مدینہ کالونی ، لیاقت مارکیٹ اور کھوکھرا
پار کو سب سے زیادہ متاثر کیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کل سے اب تک مزید
700 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ایکسپرٹ ڈاکٹروں کی نو رکنی
ٹیم بھی ہسپتال پہنچی جنہوں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور رپورٹ مرتب کی ۔
محکمہ صحت کی ہسپتال میں قائم ہیلپ ڈیسک بھی مریضوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہے ۔
چکن گنیا بیماری نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پھیلنا شروع کر دیا ہے ۔
ملیر اور کیماڑی کے بعد اب یہ بیماری کورنگی جا پہنچی ہے جہاں بڑی تعداد
میں مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔