Dec 21, 2016 03:41 pm
views : 944
Location : Hasan Abdal Cadet College
Hasan Abdal- President Mamnoon Hussain addresses in Hasan Abdal Cadet College
حسن ابدال ،صدر مملکت ممنون حسین کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کی تقر یب سے خطاب
div class="field-data" style="display: block;">
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان ملکی ترقی اور استحکام کیلئے جدید علوم و
فنون سے آگاہی حاصل کریں اورآنے والے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خودکو
تیار کریں۔
حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال
پاکستان دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ
ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔بدعنوانی کے خاتمے ہی سے ہم ترقی کے ثمرات
حاصل کر سکتے ہیں۔ قائداعظمؒ کے افکار و طرز سیاست
ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نےمزیدکہا کہ اے پی ایس پشاور میں
شہید ہونیوالے اساتذہ اور بچے ہمارے محسن ہیں۔ اس افسوسناک
واقع کے بعد قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہو ئی اورحکومت نے دہشتگردی کے
مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کئے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے شاندار تقریب کے انعقاد
پر کیڈٹ کالج کی انتظامیہ کو مبارک باد دی۔