Dec 21, 2016 03:46 pm
views : 916
Location : Marriot Hotel
Islamabad- State Minister for Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb addresses
اسلام آباد،تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں آبادی بے ہنگم اندازمیں بڑھ رہی ہے، مریم اورنگزیب
div align="right">
div>وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ
وزیراعظم نے مردم شماری کا اعلان کیا اورتسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں آبادی
بے ہنگم اندازمیں بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد کے نجی ہو ٹل میں پائیدارترقیاتی اہداف سے متعلق قومی کانفرنس سےخطاب
کرتے ہوئےوزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک حساس اوراہم معاملہ ہے ، وزیراعظم نے ملک
میں مردم شماری کرانے کا اہم فیصلہ کیا ہے جو پاکستانی کی خوش قسمتی ہے،
مردم شماری سے ترقی کے اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی اور ہم تسلیم کرتے ہیں
کہ ملک میں آبادی بے ہنگم اندازمیں بڑھ رہی ہے، پچھلے 22 سال میں ڈیٹا جمع
کرنے کے اقدامات نہیں کیےگئے، ہماراعہد ہےکہ 2025 تک میلنیم ڈیولپمنٹ
گولزکے اہداف حاصل کرلیں گے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے پاکستان دہشت گردی کا شکارہے،
دہشت گردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری لیکن دہشت گردی میں گزشتہ 3 سال
میں کمی آئی ہے، ہم دہشت گردی میں گھرے رہے پھربھی آگے چلتے رہے، انسانی
ترقی کے اہداف بھی مقررکئے گئے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں ایس ڈی جیز
یونٹس قائم کئے گئے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مسئلہ بچوں میں غذائیت کی کمی کے
اثرات ہیں، اگرغذائی قلت 44 فیصد ہے تو یہ صرف اسلام آباد میں نہیں ملک
بھرمیں ہے، غذائی قلت کے بارے میں پالیسی دینا وفاقی، عملدرآمد صوبائی
حکومتوں کا کام ہے جہاں صوبوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔