Dec 21, 2016 03:46 pm
views : 807
Location : FC Headquarter
Peshawar- Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan visits FC Headquarter
پشاور، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاایف سی ہیڈکواٹر کا دورہ
وفاقی
وزیر داخلہ چوہدری نثار لنڈی کوتل پہنچ گئے ۔ وفاقی
وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایف سی حکام
کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پشاور
پہنچے جہاں انہوں نے قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایف سی کے
چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر
حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے ۔وفاقی
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی
کوتل گئے جہاں انہیں مچنی چیک پوسٹ پر ایف سی حکام کی جانب سے بارڈر
مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بارڈر پر
سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔