Dec 22, 2016 03:36 pm
views : 924
Location : CID Center near CM House
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif addresses
لاہور، کرپٹ نظام سے نجات کے لیے جان دے
دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف
div class="field-data" style="display: block;">
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھا کہ کرپٹ نظام سے نجات کے لیے جان دے
دیں گے،پٹواری کا بستہ ختم کردیا ہے،جلد پٹواری کی بھی چھٹی کرادیں گے۔
لاہور میں پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں اراضی کے
مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
نے کہا کہ اب لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام پنجاب کی 143 تحصیلوں میں
رواں دواں ہے،جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں اس کا بیک اپ رکھا گیا ہے۔ پورے
نظام کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے،فراڈ اور دھوکہ دہی نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دعوٰی کیا کہ لینڈ ریکارڈ سسٹم کی بنیاد 1997 میں ن لیگ نے رکھی
تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں نے قوم کو خوب لوٹا،جلدان کی چھٹی کرادیں
گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعتراف کیا کہ کرپٹ افسران نے پانچ سے چھ لاکھ روپے میں تعیناتیاں کرائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ پرویز مشرف کا پلی بارگین والا نیب قانون اب نہیں چلے گا، قوم سے لوٹا گیا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کے شعبہ میں 477 بھرتیاں ہوئیں، جس میں سے صرف 38 میرٹ پر تھیں۔