Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 22, 2016 04:07 pm views : 1106

Location : Taftan

Quetta- Pakistan Gate on Pak-Iran border at Taftan inaugurated
  • English

کوئٹہ ، پاک ایران سرحدی حدود میں تعمیر ہونے والےباب پاکستان کا افتتاح

پاک ایران سرحدی حدود میں پاکستان کے نام سے بنائے گئے گیٹ باب پاکستان کا افتتاح کر دیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاغی میں پاک ایران سرحدی حدود میں پاکستان کے نام سے بنائے گئے گیٹ کا افتتاح کیا گیا، گیٹ کا افتتاح کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ عامرریاض نے کیا، گیٹ کی افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔گیٹ کی تعمیر پر دو کروڑ روپے کی لاگت آئی، پاکستان گیٹ تعمیر کرنے کا مقصد پاک ایران تجارتی نقل وحرکت کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باب پاکستان پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے نادرا کا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محکمہ کسٹمز، ایف آئی اے اور امیگریشن کے دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں، جس پر لیویز اور فرنٹیئر کور تعینات ہیں۔
پاکستان گیٹ کی تعمیر سے تفتان میں بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کا آغاز 16 جولائی 2016 میں ہوا تھا۔ بارڈر ٹرمینل کی تعمیر دو گیٹس کی تیاری پر مشتمل تھی، جن میں سے پہلا گیٹ زیرو لائن پر جبکہ دوسرا یادگاری گیٹ پاکستانی حدود میں سرحد سے 200 میٹر اندر اونچے مقام پر تعمیر کیا گیا جو سرحد کے دونوں اطراف سے دو کلومیٹر دور سے بھی نظر آجاتا ہے۔
پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا، جس میں ایران جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لیے آرام گاہ اور تجارتی سرگرمیوں کا انتظام چلانے کے لیے این ایل سی یارڈ کی تعمیر شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ راستہ ایران اور یورپ سے تجارت کے لیے استعمال ہونے والا قدیم ترین ہے اور ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر اس راستے یورپ اور ایران سے سفر کرتے ہیں، اسی راستے سے اسلامہ جمہوریہ پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع چاغی میں تفتان کے مقام پر پاکستان گیٹ کا سنگ بنیاد رواں برس ہی رکھا گیا تھا، ایران پہلے ہی اپنی حدود میں میر جاوا کے مقام پر گیٹ تعمیر کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ 900 کلو میٹر طویل سرحد ہے جبکہ ان پڑوسی ممالک سے 2014 میں سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے اور سرحد سے دہشت گردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوا تھا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved