Dec 22, 2016 04:26 pm
views : 924
Location : Different Areas
Peshawar- Christmas preparation in Peshawar
پشاور،ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر
پاکستان کے مختلف علاقوں کی طرح پشاور میں بھی میں کرسمس کی خریداری میں
زوروں پر ہے جبکہ شہریوں کی جانب سےکرسمس پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کرسمس کے موقع پر سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تعلیمی اداروں
کی طرف سے بھی کرسمس کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کرکے مسیحی برادری کے ساتھ
اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
صوبے بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے کرسمس کے حوالے سے تقریبات منعقد
کر رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود پشاور کے علاقےصدر کےرہائشی ایک مسیحی
کہتے ہیں کہ اب کرسمس کے تہوار میں ماضی جیسی رونقیں نہیں رہیں۔
اخیم مسیح کے بقول ولادت مسیح کی خوشی میں منائے جانے والے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات اب محدود ہوتی جا رہی ہیں۔