Dec 22, 2016 05:16 pm
views : 839
Location : NAB Headquarter
Islamabad- DG Operation NAB Zahir Shah Press Conference
اسلام آباد،مشتاق رئیسانی سے اربوں روپے حاصل ہوں گے ،ظاہر شاہ
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق
رئیسانی اوردیگر سے تقریباًسوا تین ارب روپے حاصل کئے جائیں گے، ملزم 3300
گرام سونا بھی واپس کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ کا کہنا تھا
کہ مشتاق رئیسانی کی گیارہ جائیداد سامنے آئیں،مشتاق رئیسانی نے پینسٹھ
کروڑ بتیس لاکھ روپے سرینڈر کردیا جبکہ ملزم 3300 گرام سونا بھی واپس کرنے
پر رضامند ہوا ہے۔
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے بتایا کہ مشتاق رئیسانی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو جائیدادیں
اوردو مہنگی گاڑیاں بھی سرینڈر کی ہیں،مشتاق رئیسانی نے 80 کروڑ روپے کے
اثاثے اب تک سرینڈر کیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے کہا کہ کرپشن کیس میں کام کرنے والے نیب حکام کو دھمکیاں بھی
دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلی بارگین اور رقم کی رضاکارانہ واپسی میں فرق
ہے ، سزا میں صرف قید شامل نہیں ہوگی ۔مشیر خزانہ اور دیگرملزمان کے خلاف
کارروائی جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے بتایا کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پلی بارگین کا معاملہ
زیر غور آیا،پلی بارگین درخواست کی منظوری دینا چیئرمین نیب کا کام ہے
جبکہ پلی بارگین درخواست کی باضابطہ اجازت متعلقہ عدالت دیتی ہے۔
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے کہا کہ سہیل مجید شاہ نے 96 کروڑ روپے نیب کو واپس کرنے پر
رضامندی ظاہر کی ہے، پلی بارگین کے ذریعے تقریباً سوا تین ارب روپے حاصل
کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنر ل آپریشنز نیب ظاہر شاہ نے مزید بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اثاثوں کی
رضاکارانہ واپسی کا معاملہ روک دیا گیا۔کرپشن کے مجرم پر سرکاری ملازمت پر
دس سال کے لیے پابندی لگتی ہے۔کرپشن ثابت ہونے اور سزا ملنے پر مجرم الیکشن
نہیں لڑسکتا۔