Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 23, 2016 02:41 pm views : 943

Location : airport

Karachi- Asif Zardari arrival preparation
  • Urdu

کراچی،آصف علی زرداری کی وطن واپسی،استقبال کی تیاریاں مکمل

div align="right">پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری آج ڈیڑھ سال بعد وطن واپس پہنچیں گے جہاں ان کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔
پاكستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر اور شریک چیرمین آصف علی زرداری كی واپسی پر شاندار استقبال كی تیاریاں مكمل كرلی ہیں، آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی شہر میں انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں کارکنان کا رش ہے، کارکنان اپنے رہنما کی وطن واپسی پر خوشی سے سرشار ہیں، استقبالیہ کیمپوں میں کارکنان نے رات گئے پارٹی ترانوں پر رقص اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ کراچی میں آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر اونٹوں اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔
آصف زرداری کے ہمراہ ان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو بھی ہوں گے جب کہ اپنے رہنماؤں کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر
اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شیری رحمان سمیت دیگر پارٹی رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے، آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ جناح ٹرمینل پر جلسہ کرے گی، اولڈ ٹرمینل پر کوئی اسٹیج نہیں بنایا جائے گا بلکہ سابق صدر بلٹ پروف ٹرک پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔
آصف زرداری ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس بذریعہ ہیلی کاپٹر یا شارع فیصل سے جائیں گے اس بات کو پیپلزپارٹی کی جانب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
آصف زرداری 24 دسمبر کو پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور 26 دسمبر کو لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو ان کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved