Dec 23, 2016 02:50 pm
views : 930
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Laptops Scheme
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہو ا۔اجلاس میں طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ کی خریداری کے امور کا جائزہ
لیاگیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت
کی لیپ ٹاپ سکیم سے لاکھوں طلباء4 و طالبات مستفید ہورہے ہیں۔پنجاب حکومت
نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلباء4 و طالبات کو ان کا حق دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے
استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت اب تک اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ
طلباء4 و طالبات کو دے چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے لیپ ٹاپ کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کامزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال طلبا ء
و طالبات کو مزید لیپ ٹاپ دےئے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے طلبا
ء4 و طالبات کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
صوبائی وزراء رانا مشہوداحمد،سید رضا علی گیلانی،عائشہ غوث پاشا،چیف
سیکرٹری،مشیر ڈاکٹر عمر سیف اورمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔