Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 23, 2016 04:56 pm views : 792

Location : Jinnah International Airport

Karachi- Former President Asif Ali Zardari Reached Karachi
  • Urdu

کراچی ،آصف زرداری کی وطن واپسی کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

سندھ پولیس نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
سابق صدر اور مشترکہ چیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر سندھ پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ قائم مقام آئی جی سندھ مشتاق مہر کے مطابق سابق صدر کی وطن واپسی پر شہر بھر میں مجموعی طورپر پولیس کے 5 ہزار 711 اہلکار و افسران تعینات کئے گئے ہیں جن میں پولیس کے 3 ہزار 201 اور ایس ایس یو کے 502 اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی 92 اور ایس ایس یو کی 43 موبائلیں بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔
قائم مقام آئی جی سندھ مشتاق مہر  کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر 1 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 7 ایس ایس پیز، 15 ڈی ایس پیز، 5 انسپکٹرز اور 100 سب انسپیکٹرز ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ اور ان کے ساتھ 125 اسٹنٹ سب انسپکٹرز، 100 ہیڈ کانسٹیبلز اور 600 سپاہی بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لفٹرز اور پیٹرولنگ پر 30 موٹر سائیکلوں سمیت 60 گاڑیاں بھی موجود رہیں گی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سابق صدر کے استقبال کے لئے آئے وی آئی پیز کی گاڑیاں ٹرمینل ون اور میڈیا کی ٹرمینل ون کے گیٹ نمبر 1 اور 2 کے درمیان پارک ہوں گی جب کہ خصوصی میڈیا پاسز اور اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو اسٹار گیٹ سے جلسہ گاہ تک جانے کی اجازت ہوگی۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقع پر ایمبولینسز کو ہنگامی راستہ فراہم کیا جائے گا جب کہ شارع فیصل کو کسی بھی مقام پر بلاک نہیں ہونے دیا جائے گا

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved