Dec 23, 2016 05:09 pm
views : 869
Location : Old Airport Terminal
Karachi- Former President Asif Ali Zardari addresses to Public Gathering
کراچی ،سیاسی اداکار دماغ سے فطور نکال دیں کہ ملک سے بھاگ گیا ہوں، آصف زرداری
div align="right">
div>سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے مایوسی نہیں امید کا
پروگرام لے کر آیا ہوں اور سیاسی اداکار دماغ سے فطور نکال دیں کہ ملک سے
بھاگ گیا ہوں۔
ڈیڑھ سال بعد دبئی سے کراچی پہنچنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئےسابق صدر آصف
زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے مایوسی نہیں امید کا پروگرام لے کر آیا
ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک سے باہر گیا تو سیاسی اداکاروں کی جانب
سے کہا گیا کہ ملک سے بھاگ گیا ہوں لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے
ذہنوں سے یہ فطور نکال لیں کیونکہ ہم نے تواس ملک میں ہی مرنا ہے اور
ہماری تو قبریں بھی گڑھی خدا بخش میں بنیں گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ہمیں ٹھیک طرح سے انتخابات
میں بھی حصہ نہیں لینے دیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے حکومت بنائی، میاں
صاحب کا مینڈیٹ ٹھیک تھا یا غلط یہ اور ہے لیکن ہم نے ان کے مینڈیٹ کو
تسلیم کیا تاکہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کے
معاشی نظام کو چلانے کے طریقوں میں بہت خامیاں ہیں، ہماری سرحدوں پر بھی
کچھ مسائل ہیں لیکن پاکستان کبھی بھی فیل اسٹیٹ نہیں ہو گا اور ہم اس ملک
میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں
چھوڑ یں گے اور سرمایہ داروں کو عوام کی طاقت سے روکیں گے، ہم جمہوریت کو
آگے بڑھائیں گے اور یہی ہمارا سب سے بڑا انتقام ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان شر پسندو ں کا ملک نہیں
ہے اور یہاں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، ایک دن آئے گا کہ پیپلز پارٹی
دوبارہ ایوان میں آئے گی اور مرکز میں ہماری حکومت ہو گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ
وہ قوم جو جدوجہد کرتی ہے کبھی بھی ہار نہیں سکتیں اور مقبوضہ کشمیر میں
بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود پاکستان کا جھنڈا ان کے لئے آزادی کی علامت
بن چکا ہے، آج کشمیر میں جو جدو جہد جاری ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں اور
ایک دن کشمیر بن کے رہے گا پاکستان۔