کراچی ، پا کستان رینجر ز( سند ھ)کی گارڈ ن کے علا قے میں کا رروائی ،دوملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
پا کستان رینجر ز (سند ھ )نے مصدقہ اطلاعات پر گارڈن کے علاقے میں کارروائی
کر تے ہو ئے دو ملزمان اصغر خان اور محمد حسین عباس کو گرفتار کر لیا
۔گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکر ی ونگ سے ہے ۔ ملزمان کی
نشاند ہی پر اسلحے اور ایمونیشن کا ایک بڑا ذخیر ہ بر آمد کر لیا گیا کو جو
کہ ایک خالی پلا ٹ میں زیر زمین چھپا یا گیا تھا ۔
ترجمان سند ھ رینجر ز کے مطابق گر فتا ر ملزمان کے قبضے سے 8عد د ایس ایم جیز ،1عد د رائفل 222، 7عد د
رپیٹر 12بو ر شارٹ گن ، ایک عد د رائفل 8ایم ایم ، 2عد د رائفل 7ایم ایم ،
ایک عد د رائفل 303ایم کے ،ایک عدد رائفل 22، ایک عد د 30بور موزر ، تین عد
د 30بور پسٹل اور مختلف اقسام کے 9882راؤنڈز بر آمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان سند ھ رینجر ز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلا نے کے لئے استعمال ہو نا تھا ۔ گرفتار
ملزمان کو مزید قانونی کا رروائی کے لئے پو لیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔