Dec 24, 2016 12:35 pm
views : 1010
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Update
پشاور، خیبر
پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج
خیبر
پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج ہے۔ شدید دھند کے باعث
فلائٹ آپریشن میں مشکلا ت جبکہ موٹر وے پر بھی ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے ہفتہ کے روز بھی
شدید دھند کے گھیرے میں رہے، چارسدہ اور مردان سمیت دیگر شہروں میں شدید
دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
پنجاب کے علاوہ سندھ اور خیبر
پختونخوا کے میدانی علاقے بھی دھندکی لپیٹ میں ہیں۔
دھند کے باعث پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے جبکہ موٹر وے پر بھی شدید دھند ہے جس کے باعث چارسدہ انٹر چینج پر
ٹریفک کی لمبی قظاریں لگی ہیں۔
ترجما ن موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔