پشاور، مرکزی حکومت کے چند درباری میڈیا
پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، مشتاق غنی
خیبرپختونخوا
حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے چند درباری میڈیا
پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔اشتہارات کے حوالے
سے ن لیگی جھوٹ پر مبنی غلط بیان جاری کئے گئے ۔
پشاور پریس کلب میں مشیر اطلاعات مشتا ق غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ
مرکزی حکومت کے چند درباری میڈیا پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی
کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے کسی کو بھی اشتہارات کا ٹھیکہ نہیں دیا ہے۔۔
پہلے مرحلے میں ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے۔
مشتاق غنی نے کہا کہ ہمیں آج تک عمران خان اور پرویزخٹک نے کسی کی سفارش
نہیں کی۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ۔ ن لیگی درباری ہر فضول بات
میڈیا پر آکر کرتے ہیں۔
مشتاق غنی نے وفاقی حکومت کے خلا ف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
صوبائی حکومت کے خلا ف بیانات چھاپنے والے اخبارات تردید ی بیان جاری کرے
ورنہ ان کے خلاف بھی عدالت جائیں۔