Dec 24, 2016 03:54 pm
views : 938
Location : Railway Station
Lahore- Federal Minister for Pakistan Railways Khuwaja Saad Rafiq inaugurates hopper wagons locomotives
لاہور، کوئلے کی ترسیل کیلئے پاکستانی انجینئرز کی تیار کردہ ویگن کا افتتاح
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد
رفیق نے کوئلے کی
ترسیل کیلئے پاکستانی انجینئرز کی تیار کردہ ہائی کپیسٹی ویگن کا افتتاح
کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ریلوے کی آمدنی کیلئے 40 ارب روپے کا
ہدف مقرر کیا ہے، کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریباً 6 ارب روپے کا فائدہ ہو
گا ۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر
کوئلے کی ترسیل کیلئے تیار کردہ ہائی کپیسٹی ویگن کا افتتاح کیا۔ پاکستانی
انجینئرز کی تیار کردہ یہ ویگن 29 بوگیوں پر مشتمل ہے جس کی تیاری میں 500
ورکرز نے حصہ لیا۔ ہوپر ویگن کول پاور پراجیکٹ کیلئے پورے پاکستان میں
کوئلہ ترسیل کرے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں ریلوے
جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا تاہم اب اس میں بہت بہتری لائی گئی ہے
اور رواں سال آمدنی کیلئے 40 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا
کہ کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریباً 6 ارب روپے آمدن ہو گی جبکہ ریلوے میں
کوئی بھی کنٹریکٹ سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا جاتا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے پولیس کو بھی خوشخبری سنائی اور کہا کہ ان کی
تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی کینٹ اور لاہور میں برقی سیڑھیاں بھی
نصب کر دی جائیں گی۔