کراچی،پاکستان فشر فوک کے زیر اہتمام بھارت میں مقید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال جاری
پاکستان فشر فوک کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر بھارت میں مقید
پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بھوک ہڑتال
کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے ہیں ۔
بھوک ہڑتالیوں کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔
پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان
بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے اپنا کردار
ادا کرے۔ پاکستان نے بھی 439 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا
ہے اسی طرح بھارت بھی جذبہ خیرسگالی کے تحت ہمارے ماہی گیروں کو رہا کرے۔
محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں 156 ماہی گیر قید ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
محمد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ ماہی گیروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور اس کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔