div>بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے
منایا جا رہا ہے ۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد
ہوئی ۔ پاک فوج کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔
بابائے قوم قائد
اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت ، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی پروقار
تقریب منعقد ہوئی ۔ مزار قا ئد پر ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے ۔ ملٹری اکیڈمی کاکول کے
کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔
اس موقع پر بابائے قوم کو سلامی بھی پیش
کی گئی اور مختلف دھنیں بجائی گئیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے مزار پر پھولوں کی چادر
چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔
مزار
قائد پر اس سے قبل پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال رکھے تھے جنہوں نے
ذمہ داری ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کے سپرد کی ۔