div>یوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے
صوبائی وزیرتجارت منظور وسان کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی
اور کتاب میں تاثرات رقم کئے ۔
حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ آصف زرداری
کے وطن واپسی سے مخالفین کو تکلیف ہے ، سابق صدر گزشتہ برس طبیعت کی وجہ سے
وطن نہیں آسکے تھے،وہ آج شاید ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ چھٹی پر ہیں ایسا ہوتاہے ،کسی کے چھٹی
پر جانے سے معاملات رک نہیں جاتے ،ملک بغیر وزیر خارجہ چل رہا ہے ، ملک کو
کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے 4مطالبات پیش کررکھے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہناتھاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا
اجلاس بلائیں گےجبکہ میئر کو اختیار دینا ان کے بس میں نہیں، قانون اختیار
دیتا ہے۔