div> چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا اقلیتوں کےحوالے سے
ہمارے ملک کے قانون میں شاید فرق ہو،لیکن میرے دل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے صدر کے علاقے
میں واقع سینٹ پیٹر ک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کیک بھی کاٹا۔
کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں
ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں ناصرف اقلیتوں کے لیےقانون میں مساوات
ہوبلکہ دلوں میں بھی یکساں جگہ ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ تمام مذاہب امن ورواداری کا درس دیتے ہیں
اقلیتوں کے حوالے سےملک کےقانون میں شایدفرق ہواور اس پر بحث کی گنجائش بھی
ہو،لیکن اقلیتوں کے احترام کے حوالے سے میرے دل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ
ہم سب مل کر ایک دن پاکستان کو پر امن خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں
اپنا کردار اداکریں گے۔
واضح رہے کہ کرسمس کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کےہمراہ وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ ،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور پیپلزپارٹی کے
دیگر رہنما بھی کرسمس کی تقریب میں شریک تھے۔