div>چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائداعظم نےسیاسی جدوجہد کےذریعے ہمیں آزادی دلوائی،
قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے
مطابق بنائیں گے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے
لئے انتظار کرنا ہوگا۔
اپنے ماموں مرتضیٰ بھٹو کے بچوں کے حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور
ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے
دروازے ہمیشہ ان کے لئےکھلے ہیں۔