Dec 25, 2016 06:03 pm
views : 867
Location : Jinnah Hospital
Karachi- Former President Asif Ali Zardari reached Jinnah Hospital
کراچی، سابق صدر آصف علی زرداری کی جنا ح اسپتال آمد، ڈاکٹر عاصم سے ملاقا ت
سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے مقامی اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیر دریافت کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی کے دیگر
رہنمائوں کے ہمراہ امراض قلب کے اسپتال میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹروں سے ڈاکٹر عاصم کیس پر فاروق ایچ نائیک اور قانونی ماہرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور مقدمے کی پیروی کے
حوالے سے مشاورت کی اور اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک
پر مبنی قانونی ٹیم بنائی اور انہیں متحرک ہونے کی ہدایت کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی تشکیل کردہ قانونی ٹیم ڈاکٹر عاصم کے قانونی
دفاع کے علاوہ علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے لیے عدالتی چارہ جوئی بھی
کرے گی۔