Dec 25, 2016 08:29 pm
views : 859
Location : Mazar-e-Quaid
Karachi- Deputy Mayor Karachi Arshad Vohra Media Talk
کراچی ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کی مزار قائدپرحاضری ،فاتحہ خوانی
div align="right">
بانی
پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی
ارشد وہرہنے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ کا مزار قائد پر حاضری کے موقع پر ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضہ
کرتا ہے کہ قائد اعظم کے پیغام ایمان، اتحاد اور تنظیم کو لے کر آگے بڑھنا
ہوگا،اگر ہم اس پیغام پر غور کریں تو آئین اور ملکی ترقی کا راز اسی پیغام
میں موجو ہیں۔
ڈپٹی میئرارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیں ملک تو دے دیا ہے تاہم ہمیں قوم بننے کے لئے ان کے اقوال پر عمل کرنا ہوگا۔
ارشد وہرہ کا مزیدکہنا تھا کہ قائد اعظم کے کام کام اور کام کے فلسفے پر
عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔