Dec 25, 2016 08:45 pm
views : 943
Location : Malir Jail/Cantt Station
Karachi- 220 Indian Fishermen Released
کراچی ، جذبہ خیر سگالی ، پاکستان نے 220 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی
گیروں کو رہا کر دیا ، ان ماہی گیروں کو ٹرین سے لاہور روانہ کیا جائے گا ،
مزید 219 بھارتی ماہی گیر 5 جنوری کو رہا ہوں گے ۔ پاکستان نے جذبہ خیر
سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔
ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے گاڑیوں میں بٹھا کر
کینٹ ریلولے سٹیشن روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں بذریعہ ٹرین کراچی سے
لاہور منتقل کیا جائے گا ۔ بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی
حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔
ملیر جیل حکام کے مطابق 5 جنوری کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید 219 بھارتی ماہی گیر رہا کئے جائیں گے ۔