پشاور،مسیحی برادی کرسمس بھر پور طریقے سے منا رہی ہے
پشاور میں مسیحی برادری کرسمس کو بھرپور طریقے سےمنارہی ہےجبکہ اس موقع
پرشہر کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسہ جاری ہےجبکہ گرجا
گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں اور کرسمس ٹریز سے سجا یا گیا ہے۔
کرسمس کے موقع پر پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سےسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہو ئے پادری رشید کا کہنا تھا
کہ پاکستانی قوم کی حیثیت سے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم امن کے سفیر بن جائیں
اورمزہبی تفریق سے بالا تر ہو کرہم دنیا کوبتائیں کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔