Dec 26, 2016 01:23 pm
views : 886
Location : ISPR Office
Rawalpindi- Major General Asif Ghafoor takes charge as ISPR chief (File Footage)
راولپنڈی ، میجر جنرل آصف غفور نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا چارج سنبھال لیا
div align="right">
div>پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
آئی ایس پی آر کے نئے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹوئٹ میں بتایا کہ
انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں جس پر وہ اللہ کے شکر
گزار ہیں جب کہ انہوں نے اس عہدے سے سبکدوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم
سلیم باجوہ کی خدمات کو بھی سراہا جب کہ ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے پاکستان
کی مسلح افواج زندہ اورپاکستان پائندہ باد بھی لکھا۔
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی اپنی ٹوئٹ کہا کہ بطور ڈی
جی آئی ایس پی آر 4 سال اور 7 ماہ خدمات انجام دینے پر فخر ہے جس کے
دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ اور کئی مراحل گزرے اور یہ پاکستان کے لئے بڑا
سفر تھا جب کہ میڈیا کی جانب سے تعاون کرنے کا بھی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے
ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بہترین قوم ہیں اور ہماری مسلح افواج ناقابل
تسخیر ہے جس کا دنیا بھی اعتراف کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے نئے ترجمان
میجر جنرل آصف غفور کے لئے انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔