Dec 26, 2016 04:15 pm
views : 953
Location : Sindh High Court
Karachi- Snorkel Scandal case Hearing
کراچی،سندھ حکومت کی جانب سے مہنگی اسنارکل خریدنے سے متعلق کیس کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے مہنگی اسنارکل خریدے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔
مہنگی اسنارکل خریدے جانے کے خلاف درخواست سجن یونین سی بی اے کے صدر ذوالفقار شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
کیس کی سماعت کے موقع پرسندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف وکیل اور سماجی رہنما ضیا احمد اعوان
کا کہنا تھا کہ ملک میں فائر اینڈ سیفٹی کے حوالے سے کوئی قانون موجود
نہیں ہے جبکہ شہر کراچی میں آئے روز آتشزدگی کے بڑھتے واقعات اور بڑی
اسنارکل نہ ہونے کے سبب شہریوں کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا
پڑرہا ہے۔
ضیااحمداعوان کا مزید کہنا تھا کہ بائیس کروڑ روپے مالیت کی اسنارکل کو
سندھ حکومت ستاون کروڑ روپے میں خرید رہی ہے جبکہ یہی اسنارکل پنجاب حکوت
نے بائیس کروڑ روپے کی خریدی ہے۔
سجن یونین کے صدر ذوالفقار علی شاہ کا کہناتھا کہ بائیس کروڑ روپے مالیت کی
اسنارکل کو ستاون کروڑ میں خریدنا بہت بڑا غبن اور عوام کے ساتھ کھلی
ذیادتی ہے جبکہ خریدی جانیوالی اسنارکل حجم کے لحاظ سے کسی صورت بھی شہر کی
سڑکوں پر چلنے کے قابل نہیں ہے۔
ذوالفقار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خراب اسنارکلزایک کروڑ روپے میں ٹھیک ہو
سکتی ہیں توشہر کراچی کو ستاون کروڑ والی اسنارکل کی ضرورت نہیں رہے گی۔