Dec 26, 2016 04:54 pm
views : 741
Location : Garhi Khuda Baksh
Larkana- Benazir Bhutto Death anniversary Preparation
لاڑکانہ،گڑھی خدابخش میں شہیدبینظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر جلسے کے انتظامات مکمل
گڑہی
خدا بخش بھٹو میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی منانے کے لئے
انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ مزار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل
کرلیاگیا ہے ۔
جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سیکیورٹی
انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ
جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے خورشید احمد جونیجو نے کہا کہ جلسہ دن 1
بجےشروع ہوگا اور 3بجے مشاعرہ ہوگا، جس میں محترمہ بینظیر بھٹو کوخراج
تحسین پیش کیا جائیگا، جس کے بعد مرکزی اور ضلعی رہنما جلسے سے خطاب کریں
گے۔