Dec 26, 2016 06:19 pm
views : 719
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MNA Daniyal Aziz and Talal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ،عمران خان اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا چوری تسلیم
کرتےہیں مگر قانون کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سزا نہ دے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ
تحریک انصاف کےرہنما کبھی کہتے ہیں بنی گالہ کی جائیداد سابق بیگم نے دی،
کبھی کہتے ہیں کہ کرکٹ کی کمائی سے خریدی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف سرکاری خرچے پر کےپی کے میں جلسے کررہی
ہے،عمران خان اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں جبکہ زرداری صاحب نے
آنے سے پہلے ہی واپسی کی ٹکٹ بک کرالی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں جن کی ایک ضلع میں حکومت نہیں وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔