Dec 26, 2016 07:04 pm
views : 933
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets with DG FWO
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات
div align="right">
div>لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف
ڈبلیو او)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی۔ملاقات
میں ایف ڈبلیو او کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں
خصوصاًلاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی
منصوبوں میں رفتار ،معیار اورشفافیت کے کلچر کوفروغ دیاگیا ہے۔پنجاب میں
سماجی شعبے کیساتھ انفراسٹرکچر سیکٹرکی بہتری کیلئے اربوں روپے کے لاگت سے
منصوبوں پر کام جاری ہے۔لاہوررنگ روڈ کا سدرن لوپ کامنصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ
ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ سدرن لوپ کی تعمیر سے
آمدورفت کی سہولتوں میں مزید بہتر آئے گی۔حکومت پنجاب اور فرنٹیئر ورکس
آرگنائزیشن کی پارٹنر شپ میں یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا۔ 22.4
کلومیٹر طویل سدرن لوپ کی تعمیر کے دوران 6 انٹرچینج ، 18 پل اور 19 سب ویز
بھی بنائے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے
لاہور اور پنجاب میں معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔رنگ روڈ کے
جنوبی حصے کی تعمیر کا منصوبہ شفافیت اور کوالٹی کے لحاظ سے بین
الاقوامی معیار کا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب حکومت اور
ایف ڈبلیو او کا یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔