اسلام آباد ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر کشمیریوں کی آباد کاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حریت کانفرنس
کے سینیئررہنما عبدالحمیدکا کہنا تھا کہ بھارت جموں کشمیر میں آبادی کا
تناسب بدلنے کی سازش کر رہا ہے جس کے لئے وہ کشمیر میں غیر کشمیری افراد کی
کالونیاں بنا رہا ہے،ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں حق اخود
ارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے رہنماالطاف احمد بٹ کا کہنا تھاکہ بھارت خوف
زدہ ہے کہ جب بھی کشمیر میں رائے شماری ہوئی تو حق خود ارادیت اور پاکستان
کے حق میں ووٹ پڑے گااور اس ووٹ کو متاثر کرنے کے بھارت کشمیری اکثریت کو
اقلیت میں بدلنے کے لئے وہاں مہاجرین اور سابق بھرتی فوجیوں کو منتقل کررہا
ہے۔
الطاف احمد بٹ کا مزید کہناتھا کہ بھارت ماضی میں بھی اس طرح کی سازش میں ناکام ہوچکا ہے بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔