کراچی،مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی جنید جمشید کے گھر آمد،ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔
معروف مزہبی اسکالر جنید جمشید کے گھر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین
کا کہناتھا کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے ،سپریم کورٹ پر پوری
قوم کو اعتماد ہے جو فیصلہ آیا قبول کریں گے۔
چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ جنید جمشید لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے
ہیں،طیارہ حادثے کی صحیح طرح انکوائری ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح
کے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔