Dec 27, 2016 12:25 pm
views : 927
Location : Mubarakabad
Toba Tek Sindh- 26 die after consuming toxic alcohol in Mubarakabad Christian Colony
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی
div align="right">
div>ٹوبہ
ٹیک سنگھ کے علا قے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی
جب کہ شراب پینے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب
پینے سے ابتدائی طورپر7 افراد ہلاک ہوئے اورکئی افراد کو تشویشناک حالت میں
اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 9 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم فیصل آباد
کے الائیڈ اسپتال منتقل کیے جانے والے 10 افراد مزید دم توڑگئے ہیں جس کے
بعد اب تک مجموعی طورپر26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق
زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث
ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ڈی پی آو فیصل آباد عثمان گوندل کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب
پینے سے 48 افراد اسپتال منتقل ہوئے جب کہ 2 درجن سے زائد افراد کا اسپتال
میں علاج جاری ہے۔
ڈی پی او فیصل آباد عثمان گوندل کے مطابق شراب سے پہلی ہلاکت دوپہر 12 بجے
رپورٹ ہوئی جب کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ واقعے کی
انکوائری کے لیے ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی
ہے۔