Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 27, 2016 12:44 pm views : 937

Location : Garhi Khuda Baksh

Larkana- Aisf Ali Zardari Arrives at Benazir mausoleum
  • Urdu

لاڑکانہ،بے نظیر بھٹو کی نویں برسی،آصف علی زرداری کی مزار پر حاضری

div align="right">
div>لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے  بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر  پارٹی کے اہم رہنماؤں نے بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی جن میں بلاول بھٹو زرداری،بختاور زرداری،آصفہ زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی، ناہید خان اور دیگر شامل ہیں۔
برسی کی مرکزی تقریب دوپہر ایک بجے مشاعرے سےشروع ہوگی اور دو بجے مرکزی جلسہ شروع ہوگا۔ تقریباً پونے چار بجے آصف زرداری اور بعد میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ جلسے کا اختتام پانچ بجکر بیس منٹ پر اس وقت ختم ہو گا جس وقت بینظیر کی شہادت ہوئی تھی۔
بعدازاں نوڈیروہاؤس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ صدارت میں ہوگا جس میں بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
نوڈیرو سے نامہ نگار کے مطابق برسی کے بعد گڑہی خدا بخش بھٹو میں جلسے کے تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی سیکورٹی کے اقدامات بھی سخت کیئے گئے ہیں ملک بھر سے کارکنان کے قافلوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے ۔
لاڑکانہ سمیت سکھر، جیکب آباد، خیرپور، دادو، حیدرآباد، کراچی سمیت دیگر اضلاع سے پولیس کے سیکڑوں اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔ گڑہی خدا بخش بھٹو میں آنے والے کارکنان اور عقیدت مندوں کو واک تھرو گیٹ سے مکمل تلاشی کے بعد مزاروں پر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سمیت سندہ بھر سے کارکنان کاروں،بسوں،وینوں سمیت دیگر گاڑیوں کے بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں گڑہی خدا بخش بھٹو اور نوڈیرو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔


Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved