Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 27, 2016 01:34 pm views : 907

Location : Garhi Khuda Bakhsh

Larkana- 9th Death Anniversary of Benazir Bhutto today (File Footage)
  • Urdu

لاڑکانہ،بے بینظیر بھٹو کی 9 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکی 9 ویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے حکومت کے خلاف اہم اعلان متوقع ہے۔
بے نظیربھٹو کی نویں برسی کے موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھرمیں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ناصرف بے نظیر بھٹوکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جارہی ہے بلکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ان کی خدمات پرروشنی بھی ڈالی جارہی ہے تاہم مرکزی تقریب ان کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش میں منعقد ہورہی ہے۔
برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، بختاوراورآصفہ بھٹو زرداری سمیت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اعتزاز احسن سمیت ملک بھر سے پارٹی رہنما گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ چکے ہیں جب کہ ملک بھرسے جیالوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو بے نظیر بھٹو، ذوالفقار بھٹو، نصرت بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے مزاروں پر حاضری دے رہے ہیں۔
برسی کی تقریبات کا آغاز صبح گڑھی خدا بخش بھٹو میں بےنظیربھٹو کے مزار پر قرآن خوانی سے کیا گیا ہے جس کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ لنگرتقسیم ہوگا۔ ایک بجے جلسہ عام شروع ہوگا جس میں ملک بھرسے آنے والے شاعر اپنے کلام کے ذریعے بے نظیر بھٹوکی خدمات کو خراج تحسین اور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرکزی قائدین 4 بجے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسے کے حوالے سے گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑے پیمانے پرانتظامات کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور قائدین کے تصاویر سے سجایا گیا ہے جبکہ اسٹیج پر بھی پارٹی رہنماؤں کی تصاویراورجھنڈے لگادیے گئے ہیں۔
ملک بھرسے آنے والے کارکنان کے سہولت کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل کیمپ اورپانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 6500 پولیس افسران واہلکار اور300 رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 700 ٹریفک اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ برسی کے موقع پرجلسہ گاہ، پارکنگ اوردیگرعلاقوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ جلسہ عام کے بعد نوڈیرو میں شام کے وقت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس باربے نظیربھٹوکی برسی اس حوالے سے بہت زیادہ اہمیت ہے کہ اس موقع پراجتماع میں آصف زرداری بھی شریک ہوں گے اور ان کی جانب سے برسی کے اجتماع میں بعض اہم سیاسی اعلانات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved