Dec 27, 2016 02:51 pm
views : 926
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets with Member Parliment UK
لاہور ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود کی ملاقات
ا ہو ر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ
ساڑھے تین برس کے دوران اپنی کھوئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔معیشت
مستحکم ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ملک میں کرپشن
کی کمی کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کرپشن کے
خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ منصوبوں میں اعلی معیار اور شفافیت
کے ذریعے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل
کیلئے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی شہباز
شریف نے تعلیم، صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے بے مثال اقدامات
کئے ہیں۔صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف انتھک
محنت اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں
منصوبوں کو جس تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں شہباز شریف کیلئے’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا اعزاز پاکستان کا
اعزاز ہے۔