Dec 27, 2016 03:06 pm
views : 880
Location : Rawalpindi Garrison
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa addresses in Rawalpindi Garrison
راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاراولپنڈ ی گریژن میں افسران سے خطاب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے
اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار
قربانیاں دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے راولپنڈی گریژن کا دورہ کیا اور اس موقع پر افسران سے خطاب
بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ضرب
عضب اور ادارے کی مضبوطی میں افسران کے کردار کی تعریف کی،انہوں نے پاکستان
کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔