Dec 27, 2016 03:25 pm
views : 812
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
div align="right">
div align="right">لا
ہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں عوام کو پارکنگ کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہور پارکنگ
کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلا س میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور
پارکنگ کمپنی کی کارکردگی پرعدم اطمینا ن کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور پارکنگ
کمپنی شہریوں کو پارکنگ کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔3برس کے
دوران کمپنی کی کارکردگی کسی صورت بھی تسلی بخش نہیں۔شہریوں کو سہولتیں
فراہم کرنے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے پارکنگ پلازوں کی تعمیر اورمکینکل
روٹری پارکنگ نظام متعارف کرنے میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار
کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت نہ ملے اور
پارکنگ کمپنی کے حکام زبانی جمع خرچ کرتے رہیں ،یہ سلسلہ نہیں چلے
گا۔فیصلوں پر عملدر آمد نہ کرنا افسوسنا ک ہے۔پارکنگ اور ٹریفک نظام آپس
میں جڑے ہوئے ہیں۔پارکنگ کا نظام بہتر ہوگا تو ٹریفک کی روانی میں بہتری
آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں فراہم نہ
کرنافرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہے۔میٹرپارکنگ کے سسٹم کو آگے نہ بڑھانا
بھی ایک افسوسناک بات ہے۔میں بوسیدہ نظام کو بدلنے کے خلاف جنگ کررہا
ہوں۔اس نظام کو بدلنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔
اجلاس میں مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنماء خواجہ احمد
حسان،چےئرمین لاہور پارکنگ کمپنی حافظ میاں محمد نعمان،سیکرٹری لوکل
گورنمنٹ ،کمشنر لاہورڈویڑن،ڈی جی ایل ڈی اے ،ڈی سی او لاہوراورلاہور پارکنگ
کمپنی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔