Dec 27, 2016 04:54 pm
views : 942
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Greater Iqbal Park
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں گریٹر اقبال پارک کے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال
پارک پاکستان کا سب سے بڑا تاریخی اورتفریحی پارک ہے۔گریٹر اقبال پارک میں
آنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی
جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک کے امور چلانے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتھارٹی پارک کے امور کی
ذمہ دارہوگی۔شاہی قلعہ ،بادشاہی مسجد اورحضوری باغ کو بھی اتھارٹی کے ماتحت
کرنے کا جائزہ لیاجائے۔شاہی قلعہ کو رات کو لائٹس کے ساتھ جگمگانے کیلئے
بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔گریٹر اقبال پارک کی فول پروف سکیورٹی ہر صورت
یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کیلئے 24گھنٹے سی
سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے۔سکیورٹی کا آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی
جائے۔پارک کی صفائی کا معیار ہر قیمت پر برقراررکھا جائے۔پارک میں آنے
والوں کو بھی صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک میں ہر سال شاندار ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہارٹیکلچر سکول کا قیام
جلد عمل میں لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔گریٹر اقبال پارک کے عظیم منصوبے
نے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کیاہے۔گریٹر اقبال پارک میں بہترین تفریحی
اورسیاحتی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پا رک میں آنے والوں کے لئے پارکنگ کی بہترین سہولتیں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک کو خوب سے
خوب تر بنانے کیلئے انفرادیت کیساتھ اقدامات کیے جائیں۔پارک میں فوڈ کورٹس
کو آؤٹ سورس کیا جائے۔کشتی رانی کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جھیل کا قابل
عمل پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک کے امور کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ،بلال یاسین،مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء4
خواجہ احمد حسان،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،وائس چےئرمین پی ایچ
اے افتخار احمد ،کمشنر لاہورڈویڑن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔