ٹوبہ ٹیک سنگھ، کچی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 29 ہو گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینےسے مرنے والوں کی تعداد29 ہو گئی۔
اسپتال میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے
تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب نے کئی گھروں میں صف ماتم
بچھا دی۔
مبارک آباد میں جہاں زہریلی شراب پینے سے کئی افراد کی حالت غیر
ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور الائیڈاسپتال منتقل
کیا گیا۔ کچھ دم توڑ گئے تو کچھ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لوگ اپنے
پیاروں کے بچھڑنے پرغم زدہ ہیں۔
زہریلی شراب سے متاثرہ 55 افراد کو فوری
طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 22 افراد الائیڈاسپتال فیصل
آباد میں زیرعلاج ہیں۔
اہلخانہ کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر موجود ہے۔
پولیس نے زہریلی شراب سے ہونیوالی ہلاکتوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف
درج کر لیا ہے۔