چشمہ، وزیر اعظم نواز شر یف کی چشمہ آمد،چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا
وزیراعظم نوازشریف نے نیوکلیئرپاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جس سے 340 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔
وزیراعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ
کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی
وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج بھی تھے۔
چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 340 میگاواٹ بجلی شامل
ہوگئی ہے اور یہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا نیشنل نیوکلیئر
کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاک چین مشترکہ تعاون کا ایک اور سنگ میل
ہے۔
چشمہ فور نیو کلیئر پاور پراجیکٹ 2017 میں مکمل ہو گا جبکہ کراچی نیوکلیئر
پاور پراجیکٹ کے 2 اور کے 3 کی 2030 تک تکمیل سے نیشنل گرڈ میں 8 ہزار 800
میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔