div>لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑرنے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی
معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے
انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے مریضوں کو
معیاری ادویات کی فراہمی کا مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جعلی و غیر معیاری ادویات
کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جعلی و غیر
معیاری ادویات تیار کرنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔اس مکروہ کاروبار
کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔پنجاب حکومت نے جعلی و غیرمعیاری ادویات تیار
اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سزائیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ڈرگ ایکٹ
میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔جعلی و غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی قتل
گاہوں کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے
کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی
فراہمی صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔
160 وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تاڑر کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی
معیاری سہولتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بے مثال اقدامات کئے
ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں
نمایاں کا م کیا ہے۔