کراچی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ خان درانی کی مزار قائدپرحاضری
اسپیکر بلوچستان اسمبلی اورپاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی چیف کمشنر
راحیلہ خان درانی نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر
بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھاکہ قائد اعظم محسن
پاکستان ہیں جبکہ مزار قائد پر آکر دلی سکون محسوس ہوا ہے، نوجوان نسل قائد
کے طرز زندگی کو اپناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
راحیلہ خان درانی کامزید کہنا تھا کہ قائدکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔