لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی کی ملاقات
لا ہو ر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و
سابق ایم این اے حنیف عباسی نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر
اعلیٰ ہا ؤس پنجاب میں ہو ئی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم
لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری
لانا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے
کیلئے مخلصانہ جدوجہد رنگ لا رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی
پالیسیوں سے ملک میں ترقی کا عمل تیز ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنا گروپ نے ترقی کے
سفر کو روکنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ان کے عزائم کو ناکام بنایا۔ عوام کی
ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیر اعظم
محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک و قوم کی ترقی
اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔لاہور اور پاکستان میٹروبس سروس
سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ملتان میں بھی میٹروبس سروس جلد
شروع ہو رہی ہے جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو گا۔