Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 28, 2016 07:35 pm views : 887

Location : Chashma

Chashma- PM Nawaz Sharif addresses to Chashma Power Plant Inauguration Ceremony
  • Urdu

چشمہ ، وزیر اعظم نواز شر یف کا چشمہ تھر ی نیوکلیئر پا ور پلانٹ کی افتتاحی تقر یب سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف کا کہناتھا  کہ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں اس لئے مخالفین رحم کریں کیونکہ دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں۔
چشمہ تھری نیوکلیر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے پرُعزم ہیں، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آج ہم نے لوڈشیڈنگ سے نجات کے سفر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ منصوبہ نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امید ہے کہ چشمہ یونٹ فور بھی 2017 کے وسط سے پہلے پیداوار شروع کردے گا۔
 
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018 میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے  خود محنت کر رہا ہوں، غریبوں کے لیے بجلی کا بل بھی کم ہونے کا وقت آرہاہے، 2018 میں بجلی سستی بھی ہوجائے گی، بجلی کی قیمت کمی ہونے سے مصنوعات بھی سستی ہوجائیں گی۔
پاک چین تعاون سے متعلق
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، پاک چین دوستی خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہی ہے، دونوں ممالک کی دوستی اورتعاون عوام کے لئے نیک شگون ہے، سی پیک کی وجہ سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔ چین کے تعاون سے سڑکیں اور ریلوے لنکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سڑکیں بنیں گی تولوگ ایک دوسرےکےقریب آئیں گے،جب دوریاں ختم ہوں گی تو ترقی اور تیز ہوگی، ملک کی ترقی سے بےروزگاری ختم ہوگی تو دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔
ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے حوالے سے
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کینپ کی ڈیزائن لائف 2002 میں مکمل ہوگئی تھی لیکن وہ آج بھی بجلی پیدا کررہا ہے جب کہ کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کی تکمیل سے ملک کو 2200 میگا واٹ سستی بجلی ملے گی۔
 
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے توانائی کے بڑے منصوبے ناگزیر ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں منصوبوں پر تیزی سے کام کرے، وہ چینی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کریں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جوہری ایندھن کی پیداوار کے لئے کام کررہا ہے، ملکی وسائل سے کینپ میں محفوظ نیوکلیئر پاور پلانٹ چلانے پر خوشی ہے، پاکستان اٹامک کمیشن کو نیو کلیئر پاور پلانٹس کی حفاظت پر بھرپور نظر رکھنا ہوگی،
مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک دہشت گردی، بجلی بحران اور اقتصادی بد حالی کا شکار تھا لیکن اب صورت حال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو پھر دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہیں، خدا خدا کرکے ہم ڈگر پر چلنے لگے ہیں تو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ مخالفین پاکستان کے عوام پر رحم کریں اور ترقی میں ہاتھ بٹائیں دھرنے نہ دیں۔ میرا ان کے لیے پیغام ہے کہ بلاوجہ احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، دھرنوں سے کچھ نہیں ملے گا، سیاست کی خاطر پاکستان کے مفاد کو قربان نہ کریں۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved