Dec 28, 2016 07:36 pm
views : 897
Location : Ghulam Muhammad Abad
Faisalabad- Wood price Increases
فیصل آباد،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ
سردی شروع ہوتے ہی لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں ہیں۔
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد خشک لکڑی کے دام غریب عوام کی قوت خرید سے باہر
ہیں تاہم فضل خان عوام کی سہولت کے لئے مناسب داموں پر لکڑی فروخت کر رہے
ہیں۔
فیصل آباد میں خشک لکڑی کا ریٹ 700من جبکہ گیلی لکڑی کا ریٹ 650سے600تک ہے
تاہم غلا م محمد آبادکے ڈوگر چوک میں فضل خان کا لکڑی کا ٹال مناسب قیمتوں
کی وجہ سے مشہور ہے ،فضل خان کے ٹال کی خاص بات یہ ہے کہ لکڑی خشک ملتی ہے
اور ریٹ بھی سب سے کم ہوتا ہے ۔
فضل خان کے ٹال سے خشک لکڑی بھی 650سے 600فی من ہی ملے گی ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فضل خان کہنا تھا کہ پنجاب
بھر سے لکڑی لاکر یہاں فروخت کرتے ہیں جبکہ منافع سے ذیادہ عوام کی سہولت
کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ دوسری ٹالوں کی نسبت اس ٹال پر لکڑی کے دام مناسب ہوتے ہیں جبکہ شہر بھر سے لوگ یہاں لکڑی خریدنے آتے ہیں۔