اسلام آباد، وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاچیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری میں تقریب سے خطاب
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں بہت سی
کامیابیاں ملی ہیں، تاہم ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے، جبکہ دہشت گردی کی
وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے،
جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے
نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور پاکستانی یوتھ پروڈکشن اور مینوفکچرنگ کی جانب
جارہی ہے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش بھی جاری ہیں، جبکہ صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔