Dec 28, 2016 07:36 pm
views : 936
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Conference
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدرات لاہور سے بیجنگ میں ویڈیو کانفرنس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدرات لاہور سے بیجنگ میں ویڈیو
کانفرنس ہو ئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں
چین کی ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں کے سربراہان او رپنجاب کے وفد سے
خطاب بھی کیا۔قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے
پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ قائداعظم اپیرل
پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت
کا حامل ہے۔منصوبے کو اعلیٰ معیار، رفتار اور شفافیت سے مکمل کرنا ہے۔پنجاب
حکومت اس منصوبے کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ چینی سرمایہ کار قائداعظم
اپیرل پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔اس منصوبے کو پیشہ
ورانہ انداز میں تیزی سے مکمل کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت،
سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں
گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں
مکمل کرکے نتائج دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی
تکمیل سے ٹیکسٹائل و گارمنٹس کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی جانب سے منصوبے میں سرمایہ کاری کی یقین
دہانی بھی کرائی گئی۔چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک
شاندار منصوبہ ہے، ہماری کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کریں گی۔
چائنہ کمرشل سرکولیشن ایسوسی ایشن آف ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل کے نائب صدر ین
چیانگ اور دیگر چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے
اجلاس میں شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری
صنعت، چیئرمین پیڈمک، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر
ارفع اقبال اور دیگر حکام نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت
کی۔