مظفر آباد ، وزیر اعظم نواز شر یف کی مظفر آباد آمد
وزیراعظم نوازشریف مظفر آباد پہنچ گئے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کا سیاسی مخالفین کو کارکردگی سے جواب دینے کے لئے ملک کے مختلف
علاقوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج وزیراعظم مظفرآباد پہنچ
گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی، وزیرامور
کشمیر برجیس طاہر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف ترقیاتی
منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ
اجلاس میں شرکت کریں گے اورکشمیر کونسل کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔